چین کی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں شرکت کے لیے مندوبین کی بیجنگ آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا
چین کی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں شرکت کے لیے مندوبین کی بیجنگ آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔چین کے اندرون منگولیا خود اختیار علاقے سے مندوبین کا پہلا وفد اتوار کی صبح بیجنگ پہنچ گیا۔وفد میں شامل ایک استانی لی فینگ نے کہا کہ وہ کانگریس میں شرکت کے لیے انتہائی پر جوش ہیں۔ لی نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران چین کے دیہی علاقوں میں تعلیمی سہولیات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور یہ امید کی جا سکتی ہے کہ مختلف قومیتی اقلیتی علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے مزید سود مند پالیسیاں ترتیب دی جائیں گی۔اٹھارہ اکتوبر سے شروع ہونے والے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں2,287 مندوبین شرکت کریں گے۔ ان مندوبین میں اعلیٰ سطح کے سرکاری اہلکار ، پارٹی قائدین ، فوجی افسران اور کمیونسٹ پارٹی میں نچلی سطح کے اراکین مثلاً کسان ، کارکن ، اساتذہ ، نرسیں اور ٹیکنیشنز وغیرہ شامل ہیں۔