شی جن پنگ خطے کو پرامن اور خو شحال دیکھنا چاہتے ہیں

2017-10-23 09:10:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شی جن پنگ خطے کو پرامن اور خو شحال دیکھنا چاہتے ہیں

 

اویس اقبال بلوچ ، ڈائریکٹر نیوز، وش نیوز، بلوچستان

 

حالیہ دنوں میں میں بیجنگ میں ہوں اور چینی کمیو نسٹ پارٹی  کی انیسویں قومی کانگریس کی کوریج کر رہا ہوں ۔ میرا اس کانگریس کی کوریج کا تجربہ بہت اچھارہا ۔  چینی لوگ بڑی دیانتداری اورلگن سے کام کرتےہیں۔ پاکستان کو چاہیے کہ چینی طریقہ کار کے مطابق  کام کرے اور  خوشحال بنے۔

· کانگریس اجلاس کی کوریج کا تجربہ

میرا خیال ہے کہ موجودہ کانگریس کی کوریج کا  تجربہ بہت  اچھا رہا۔ ہمیں محسوس ہوا کہ یہ چینی عوام کےلیے ایک بہت بڑا ایونٹ ہے۔ اس کو کور کرنا ایک خواب تھا۔ جو پورا ہوا۔

· چین کی پانچ سالہ کامیابیاں

چینی کمیونسٹ پارٹی  کی مرکزی کمیٹی کے سکیرٹری جنرل شی جن پھنگ کی پیش کردہ رپورٹ بہت ہی متاثر کن تھی۔اور گزشتہ پانچ سالوں میں حاصل کردہ کامیابیاں بہت ہی عظیم اور قابلِ رشک ہیں۔ چین ہمارا ایسا پڑوسی ملک ہے جو ترقی کے میدان میں بہت آگےہے۔ ہمیں اس سے سیکھنا چاہیے۔ ان ترقیاتی کاموں میں گوادر پورٹ کا ذکر ہے جو کہ پاکستان میں ہے۔ ہمیں بہت خوشی ہوئی کہ انہوں نے ترقیاتی کاموں میں گوادر پورٹ  کا ذکر کیا ۔ یہ چین کی پاکستان سے لگن اور محبت کا  ثبوت ہے کہ انہوں نے ترقیاتی کاموں میں اس کا ذکر کیا۔

· شی جن پنگ کا کردار

میری نظر میں شی جن پھنگ کے مثبت کردار کی اس خطے میں بڑی اہمیت ہے۔  وہ جب نئے عہد کی بات کرتے ہیں  تو اس کامطلب ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس خطے میں ترقی ہو۔ خوشحالی  ہو، کاروبار ہو، کلچر کا فروغ ہو اور باہمی اشتراک ہو۔ گزشتہ پانچ سالوں میں شی جن پنگ کے اقدامات چین کی تاریخ میں نمایاں کامیابی ہے۔

· کانگریس کے مندوبین کےحوالے سے تاثرات

بیجینگ کے عظیم عوامی ہال میں بیٹھ کر قومی عوامی کانگریس کے مندوبین کو دیکھنا اور اجلاس کا مشاہدہ کرنا ان کےصحافتی کیرئر کا ایک یاد گار واقعہ ہے۔   مندوبین کا نظم وضبط اور سادگی میرے لیے متاثر کن تھی۔ باڈی لینگوئج سے ان کے خلوص ، لگن اور احساسِ ذمے داری  کا اظہار ہو رہا تھا۔   


شیئر

Related stories