تمام لوگ مشترکہ طور پر نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں - شی جن پھنگ

2017-10-20 11:03:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شی جن پھنگ نے جمعرات کے روز چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے دوران صوبہ گوئَے جو  کے وفد  کے ساتھ  مباحثے کے موقع پر کہا کہ اس کانگریس کی رپورٹ میں پارٹی اور ملک کی ترقی کی سمت کی وضاحت کی گئی ہے اور یہ رپورٹ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں تمام قومیتوں کے لوگوں کی جانب سے  نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کو آگے بڑھانے کے سیاسی اعلامیے اور حکمت عملی کے مترادف ہے ۔ 
 مباحثے  میں شریک  مندوبین کے خیالات سن کر شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں گوئے جو  کی مقامی حکومت نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور پالیسیوں پر عمل پیرا رہتے ہوئَے مختلف شعبوں میں پیش رفت حاصل کی ہے ۔ صوبے کے تمام سماجی شعبہ جات میں نمایاں  اضافہ ہوا ہے ۔ غربت کے خاتمے کے سلسلے میں کامیابی حاصل ہوئِی ہے اور حیاتیاتی ماحول بہتر ہو گیا ہے ۔ اصلاحات اور اوپن پالیسی کے نتیجے میں عام شہریوں کو حقیقی فوائد  ملے ہیں ۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ گوئے جو میں حاصل کردہ کامیابی چینی  کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد پارٹی اور ملک کی ترقی کی ایک مثال ہے ۔ اور اس لحاظ سے کہا جا سکتا ہے کہ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی طے کردہ  پالیسیاں اور  اقدامات بالکل درست ہیں ۔

شیئر

Related stories