چینی خصوصیات کا حامل سوشلزم نئے عہد میں داخل ہو گیا ہے

2017-10-20 14:38:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

لی کھہ چھیانگ نے جمعرات کے روز چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں کانگریس کے دوران گوانگ شی زوانگ خود اختیار علاقے کے وفد کےمباحثے میں شرکت کی ۔ انہوں نے وفد کے مندوبین کے ساتھ  تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد اصلاحات اور اوپن پالیسی اور سوشلسٹ جدید کاری کے عمل میں تاریخی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شی جن پھنگ کی قیادت میں پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے بھر پور سیاسی عزم کے ساتھ ذمہ داری نبھاتے ہوئے پارٹی اور ملک میں تبدیلی لانے کی کوشش کی اور  اس وقت چین کی ترقی ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر پہنچ گئی ہے اور چینی خصوصیات کا حامل سوشلزم نئے عہد میں داخل ہو گیا ہے ۔ 
لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ  عوام کو اہمیت دیتے ہوئے ان مسائل سے نمٹا جائے جو عوام  کے مفادات سے براہ راست  تعلق رکھتے ہیں ۔ عوام کے لئے روز گار کے مزید مواقع ، بہترین تعلیم اور طبی نظام  فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات اور ترقی سے حاصل کردہ کامیابیوں سے  عوام کی خوشحال زندگی میں مزید اضافہ ہو جائے گا ۔

شیئر

Related stories