چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس اختتام پزیر ہو گئی
چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس منگل کی صبح اختتام پزیر ہو گئی ۔ اجلاس میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے نئی مرکزی کمیٹی اور مرکزی کمیٹِی کا نیا انضباطی معائنہ کمیشن قائم ہو گیا ہے۔ اجلاس میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ ، اٹھارہویں مرکزی کمیٹی کے انضباطی معائنہ کمیشن کی ورکنگ رپورٹ اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے ترمیم شدہ منشور کے حوالے سے قراردادوں کی منظوری دی گئی۔
شی جن پھنگ نے انیسویں قومی کانگریس کی اختتامی تقریب کی صدارت کی ۔ شرکاء نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے مرکزی کمیٹی کے دو سو چار اراکین اور ایک سو بہتر متبادل اراکین اور انیسویں مرکزی کمیٹِی کے انضباطی معانہ کمیشن کے ایک سو تینتیس اراکین کا انتخاب کیا ۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کے ترمیم شدہ منشور میں شی جن پھنگ کا چینی خصوصیات کا حامل سوشلزم کا نظریہ ، مارکس ازم ، لیننزم، ماو زے تنگ نظریہ ، ڈن شیاو پھنگ نظریہ ، "جدید پیداواری قوت ، جدید ثقافتی ترقی کی سمت اور عوام کے بنیادی مفادات کا عکاس سہ رخی " نظریہ اور سائنسی ترقیاتی نظریے کے ساتھ پارٹی کی عملی رہنمائی کرے گا ۔