بیجنگ میں شی جن پھنگ کے سفارتی نظریات کے ریسرچ سینٹر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

2020-07-20 16:17:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بیس تاریخ کو ، بیجنگ میں شی جن پھنگ کے سفارتی نظریات کے ریسرچ سینٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ ریسرچ سینٹر ، چینی وزارت خارجہ نے چین کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ساتھ مل کر قائم کیاہے۔اس کا مقصد شی جن پھنگ کے سفارتی نظریات و خیالات کے حوالے سے تحقیق کو فروغ دینا، ان کی تشہیر کرنا اور ان کا تجزیہ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ سفارتی سرگرمیوں میں ان نظریات اور خیالات کے رہنما کردار کو بروئے کار لانا ، اور نئے دور میں چینی خصوصیات کی حامل سفارتی حکمت عملی کے قیام کے لئے نظریاتی بنیاد فراہم کرنا ہے۔

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نےاس تحقیقی مرکز کا افتتاح کیا۔ وانگ ای نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم زمانہ لامحالہ عظیم نظریات و خیالات پیدا کرتا ہے۔ شی جن پھنگ کی سفارتی سوچ عوامی جمہوریہ چین کے سفارتی نظریے کی تعمیر میں عہد سازاہمیت کا حامل ایک اہم کارنامہ ہے۔ سب سے پہلے ، سفارت کاری کے بارے میں شی جن پھنگ کی سوچ نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریاتی نظام کا ایک نامیاتی جزو ہے۔ دوسرا ، شی جن پھنگ کی سفارتی سوچ اکیسویں صدی میں سفارتکاری کے بارے میں مارکسزم کے نظریات کی ترقی کا نتیجہ اور تازہ ترین کامیابی ہے۔ تیسرا ، شی جن پھنگ کی سفارتی سوچ چین کی روایتی ثقافت کی وراثتی خوبیوں کےساتھ ساتھ جدت سے ہم آہنگ ہے۔ چوتھا ، شی جن پھںگ کی سفارتی سوچ عوامی جمہوریہ چین کے سفارتی نظریے کی نئی ترقی ہے۔ پانچویں ، شی جن پھنگ کی سفارتی سوچ بین الاقوامی تعلقات کے روایتی نظریہ سے پار مستقبل میں دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

وانگ ای نے نشاندہی کی کہ ہمیں بین الاقوامی تبادلے کو فعال طور پر انجام دینے کی ضرورت ہے تاکہ تمام ممالک کے عوام شی جن پھنگ کی سفارتی سوچ کے بارے میں گہری تفہیم حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ چینی کہانی ، چینی فلسفے ، اور بین الاقوامی سطح پر چینی نطریات کی ترویج کی ضرورت ہے تاکہ اور چین کا تاثر اور چین کا پیغام موثر طریقے سے دنیا تک پہنچ سکے۔


شیئر

Related stories