دنیا کی نئی صورتحال کو سمجھنا چین امریکہ تعلقات سے نمٹنے کا کا واحد درست انتخاب ہے۔زوی تیان کائی
پچھلے چند مہینوں سے ،امریکہ میں ایک طرف نوول کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز میں تیز رفتار اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری طرف امریکہ نے چین کے ساتھ مختلف محاذوں پر تنازعات کو ہوا دے رکھی ہے۔
سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے اب چین امریکہ تعلقات کو سب سے زیادہ مشکل چیلنجز کا سامنا کیوں ہے؟صحیح سمت پر واپس لوٹنے کا راستہ کیا ہے؟امریکہ میں چین کے سفیر زوی تیان کائی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت چین اور امریکہ کے تعاون کو مستحکم کرنے ، اختلافات کو ختم کرنے ، مستقبل پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ دنیا کی نئی حقیقتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تعلقات کی بحالی کے لئے یہی درست انتخاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ تعلقات اس وقت مکمل طور پر معطل نہیں ہیں۔لیکن جو چیز ہمیں انتہائی فکر مند کرتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ تعلقات غلط راستے پر نہ جا نکلیں۔ ہمیں چین امریکہ تعلقات کو غلط سمت میں پھسلنے سے روکنے اور کسی جال میں پھنسنے سے روکنے کے لئے اپنی پوری کوشش کرنی چاہئے۔