چین کے نینگ شیاہ ہوئی قومیت خود اختیار علاقے کے دیہی گلوکاروں کا گروپ

2020-07-27 10:44:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے شمال مغربی نینگ شیاہ ہوئی قومیت خود اختیار علاقے کے ایک ہونگ باؤنامی گاؤں میں اسی سے زائد کسانوں پر مشتمل ایک گلوکاروں کا طائفہ موجود ہے۔غربت سے نکلنے والے یہ کسان کورس کی شکل میں گانے گا کر اپنے آبائی علاقے کے دلکش مناظر اور گاؤں کی نئی زندگی کے لطف کو دوبالا کرتے ہیں۔

گزشتہ صدی کی نوے کی دہائی میں نینگ شیاہ ہوئی قومیت خود اختیار علاقے میں غربت کے خاتمے کے لئے کم ترقی یافتہ علاقوں کے باشندوں کو نسبتاً ترقی یافتہ علاقوں تک منتقل کرنے کی پالیسی نفاذ کی گئی تھی۔اس عہد میں ہونگ باؤ گاؤں کے باشندے ہی شی ہا گو پہاڑی علاقے سے موجودہ گاؤں میں منتقل ہوئے تھے۔ وہ اپنی محنت اور ملک کی جانب سے اختیار کی گئی بہتر پالیسی کی وجہ سے غربت سے نکل کرخوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔سال دو ہزار انیس کے اپریل میں گاؤں کے کسانوں پر مشتمل یہ میوزیکل گروپ قائم ہوا۔ اس گروپ کے ارکان دن کے وقت کھیتوں میں اپنی مصروفیت سے فارغ ہو کر شام کو گانے کی مشق کرتے ہیں۔گروپ کی ایک رکن نے بتایا ہے کہ وہ دن بھر کتنے ہی مصروف کیوں نہ رہے ہوں اور کتنے ہی تھکے ہوئے کیوں نہ ہوں ،شام کو گانے کی مشق کرنے ضرورآتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کورس میں حصہ لینے کے بعد وہ روحانی تسکین محسوس کرتے ہیں۔


شیئر

Related stories