چین کی بیرونی تجارت بحالی کی جانب گامزن

2020-08-07 16:35:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز نے سات تاریخ کو ملک کی بیرونی تجارت کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ۔ جس کے مطابق جنوری سے جولائی تک چین کی درآمدات اور برآمدات کی مجموعی مالیت 17.16 ٹریلین چینی یوان رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلےمیں ایک اعشاریہ سات فیصد کم ہے ، لیکن جو لائی میں برآمدات و درآمدات کا کل حجم 2.93 ٹریلین چینی یوآن رہا جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چھ اعشاریہ پانچ فیصد کا اضافہ ہے۔ جون کی طرح جولائی میں بھی چین کی برآمدات اور درآمدات میں مثبت ترقی کا رحجان برقرار رہا ہے ۔

ایڈمنسٹریشن کے شعبہ شماریات کے سربراہ لی گوئی وین کے مطابق مثبت ترقیاتی رحجان ملک میں انسداد وبا اور اقتصادی سماجی ترقی کو کامیابی سے ہم آہنگ کرنے کا نتیجہ ہے۔ اس سے چینی معیشت کی مضبوطی اور لچک ظاہر ہوتی ہے ۔ علاوہ ازیں بیرونی تجارت کی ترقی کے لیے مثبت عوامل میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور چین کی بیرونی تجارت بحال ہو رہی ہے ۔


شیئر

Related stories