چین کی جانب سے روزگار کے نئے مواقعوں کے لیے ٹھوس اقدامات متعارف
سات اگست کو چین کے نائب وزیر برائے انسانی وسائل اور سماجی تحفظ لی زونگ نے چینی ریاستی کونسل کی نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ ملک میں روزگار کے چینلز کی توسیع ، مقامی ملازمت کے فروغ ،بلاجواز پابندیوں کے خاتمے اور پالیسی سروس کی مضبوطی سمیت مختلف اعتبار سے نئے اقدامات متعارف کروائے گئے ہیں ، تاکہ ملازمت کے حصول کے لئے تارکین وطن کارکنوں اور لچکدار روزگار سےمتعلق معاونت فراہم کی جا سکے۔ اس حوالے سے تارکین وطن کے روزگار کے لیے چینلز کو وسیع کیا جائے گا ، روزگار کے استحکام اور توسیع پر یکساں توجہ دی جائے گی اور روزگار کے متلاشی تارکین وطن کارکنوں کی مدد کی جائے گی۔ اسی طرح مقامی روزگار کو فروغ دیا جائے گا ، صنعتی ترقی ، منصوبوں کی تعمیر اور کاروبار شروع کرنے کے لئے اپنے آبائی علاقوں میں واپسی کے تحت روزگار کے زیادہ مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ روزگار کی مساوی سروسز اور حقوق کے تحفظ کو مضبوط بناتے ہوئے روزگار سروسز ، تعلیم و تربیت ، حقوق کےتحفظ اور زندگی کی سلامتی میں مدد فراہم کی جائے گی۔ غریب کارکنوں کے مستحکم روزگار کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا ، بیرونی مقامات پر مستحکم روزگار، مقامی علاقے میں وسیع روزگار اور روزگار کے حوالے سے اعلیٰ معیارات کے تحفظ کے اہداف کو آگے بڑھایا جائے گا۔