اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی جانب سے چین کی ماحول دوست ترقی کی تحسین

2020-08-16 16:31:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حالیہ برسوں میں چین سبز اور اعلی معیار کی ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔ جس کو عالمی برادری نے خوب سراہا ہے۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام، یعنی یو این ای پی کی ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جورسوسویانے چار سال چین میں کام کیا تھا۔ انہوں نے چین کی ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو چین کے تجربات سے سیکھنا چاہئیے۔
انہوں نے کہا کہ میں 2011 سے 2014 تک بیجنگ میں مقیم رہی تھی، اور میں اس بات کی شاہد ہوں کہ کس طرح چینی حکومت نے PM2.5 سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔ چین ماحولیاتی تنوع کا حامل ایک بہت بڑا ملک ہے ، اور ہم نے چین کی طرف سے حاصل کردہ نمایاں کامیابیاں دیکھی ہیں۔ان کے خیال میں ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے دوسرے ترقی پذیر ممالک چین کے تجربات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
یو این ای پی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجر اینڈرسن نے کہا کہ چین ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کو قومی ترقی کا ایک اہم مقصد قرار دیتا ہے۔ ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ مزید زیادہ ممالک ایسے ہی وعدے کریں گے ، جو انسان اور فطرت کے مابین متوازن ترقی کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔


شیئر

Related stories