چین رواں سال مثبت نمو کرنے والی واحد معیشت ہو سکتی ہے،بی بی سی

2020-08-18 18:24:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بی بی سی نے مقامی وقت کے مطابق سترہ تاریخ کو رپورٹ دی ہے کہ چین رواں سال مثبت ترقی کرنے والی واحد معیشت ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گلوبل سپلائی چین کی انتظامی کمپنی QIMA کی ایک حالیہ تحقیق سے ظاہر ہواہے کہ ایک ایسے وقت میں جب چین امریکہ تعلقات کشیدہ ہیں اوردنیا بھر میں کووڈ-۱۹ کی وبا کا پھیلاؤ جاری ہے، چینی مارکیٹ پر امریکہ سمیت پوری دنیا کے کاروباری اداروں کا انحصار بڑھتا جا رہا ہے ۔تحقیق میں شریک ستاسی فیصد اداروں کا کہنا ہے کہ چائنیز مین لینڈ بدستور ان کی خریداری کے پہلے تین ترجیح مراکز میں شامل ہے جس سے ظاہر ہے کہ چین عالمی سپلائی چین میں بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ وبا کے باوجود ہائی سائنس و ٹیکنالوجی کی مصنوعات کے لیے چین کی مانگ بدستور بڑھ رہی ہے جس میں یورپی کمپنیوں کے لیے اہم مواقع ہیں۔مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین کا کردار عالمی سپلائر سے دنیا میں سب سے اہم کلائنٹ میں تبدیل ہو رہا ہے۔


شیئر

Related stories