شی جن پھنگ کا دورہ حو نان ، "آدھے لحاف کی گرمی" کی کہانی

2020-09-17 09:59:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ سولہ تاریخ کو صوبہ حو نان کے دورے پر وہاں پہنچے ۔ اسی دن سہ پہر کو انہوں نے چھنگ جو شہر کی رو چھنگ کاؤنٹی کے شیا جو گاؤں میں واقع " آدھے لحاف کی گرمی " نامی خصوصی نمائش کا دورہ کیا ۔

یاد رہے کہ اکیس اکتوبر دو ہزار سولہ میں شی جن پھنگ نے ایک تقریب میں ایک متاثرکن واقعہ بیان کیا کہ شیا چو گاؤں میں ریڈ آرمی کی تین خواتین سپاہی عارضی طور پر مقامی بزرگ شو جیے شیو کے گھر ٹھہریں ۔ان خواتین سپاہیوں نے روانہ ہونے سے پہلے اپنے لحاف کا نصف حصہ کاٹ کر شو جیے شو کو دیا۔ اس موقع پر شو جیے شو نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی وہ پارٹی ہے کہ اگر اس کے پاس ایک لحاف ہو ، تو اس میں سے بھی آدھا کاٹ کر عوام کو دیتی ہے۔

اسی کہانی کی بنیاد پر دو ہزار سترہ میں شیا جو میں "آدھے لحاف کی گرمی" کے نام سے نمائش کا اہتمام کیا گیا۔


شیئر

Related stories