گنی کے صدر منتخب ہونے پر الفا کونٹے کو صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی پیغام
2020-11-10 10:47:32
چینی صدر شی جن پھنگ نے نو تاریخ کو الفا کونٹے کو جمہوریہ گنی کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔
صدر شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ چین اور گنی اچھے دوست اور بھائی ہیں جو ایک دوسرے پر بھروسہ رکھتے ہیں۔ میں چین گنی تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور دونوں ممالک کے مابین روایتی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔میں صدر کونٹے کے ساتھ باہمی حمایت کو مستحکم کرنے ، باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے اور دونوں ممالک اور لوگوں کے مفادات کے لئےچین گنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کو فروغ دینے پر تیار ہوں۔