پاکستان میں 2012 سے 2015 کے درمیان ایک کروڑ 60 لاکھ نئے صارفین نے انٹرنیٹ کا استعمال کیا جو کل صارفین کا 47 فیصد ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان میں 2012 سے 2015 کے درمیان ایک کروڑ 60 لاکھ نئے صارفین نے انٹرنیٹ کا استعمال کیا جو کل صارفین کا 47 فیصد ہیں۔دنیا کی آدھی آبادی اب بھی انٹرنیٹ سے محروم لیکن پاکستان میں حقیقت اسکے بر عکس ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2012 سے 2015 کے درمیان ایک کروڑ 60 لاکھ نئے صارفین نے انٹرنیٹ کا استعمال کیا جو کہ کل صارفین کا 47 فیصد ہیں، تجارت اور ترقی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کانفرنس یو ٹو سی ٹی اے ڈی میں پیش کردہ انفارمیشن اکانومی رپورٹ کے مطابق 10 ممالک کی فہرست میں بھارت پہلے جبکہ پاکستان نویں نمبر پر ہے، پاکستان کے بارے میں اس رپورٹ کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی تصدیق کی ہے۔اتھارٹی کی ویب سائٹ پر موجود تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک میں 13 کروڑ 99 لاکھ 70 ہزار 762 افراد موبائل فون استعمال کر رہے ہیں اور اس کے ذریعے تھری جی اور فور جی استعمال کرنے والوں کی تعداد 4 کروڑ 44 لاکھ 90 ہزار 159 ہے، براڈ بینڈ سبسکرائبرز کی تعداد 4 کروڑ 68 لاکھ 69 ہزار 237
ہے ۔