فرانسیسی صدر کی تجارتی جنگوں سے گریز کی اپیل

2019-08-25 15:41:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چوبیس اگست کو جی سیون سربراہی اجلاس کے آغاز سے قبل فرانسیسی صدر ایمینوئیل میکرون نے ایک تقریر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معیشت اور تجارت اس سربراہی اجلاس کے اہم موضوعات میں سے ایک ہے ، انہوں نے تجارتی جنگوں سے گریز کرنے کی اپیل کی۔

فرانسیسی صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ ساتوں ممالک کے رہنما اس بات کا احساس کریں گے کہ "کشیدگی ، خاص طور پر تجارتی کشیدگی ، پوری دنیا کے لیے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہمیں صورتِ حال کی کشیدگی کو کم کرنے ، تجارتی جنگوں سے بچنے اور عالمی معاشی ترقی کی بحالی کے لیے کام کرنا چاہیے۔"

حال ہی میں ڈیجیٹل ٹیکس تنازعات کی وجہ سےفرانس اور امریکہ کے مابین تجارتی کشمکش بڑھ گئی ہے۔ روال سال مارچ میں ، فرانسیسی وزیر خزانہ نے عالمی انٹرنیٹ کمپنیوں پر ڈیجیٹل سروس ٹیکس عائد کرنے کا بل پیش کیا۔جولائی میں ، فرانسیسی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے اس بل کو منظور کیا۔ جب یہ ڈیجیٹل ٹیکس عائد کیا جائے گا تو انٹرنیٹ کی امریکی صنعت سب سے زیادہ متاثر ہوگی۔

  


شیئر

Related stories