برطانیہ کےٹرک سانحے میں جاں بحق ہونے والے انتالیسں افراد کی شناخت کی تصدیق
سات نومبر کو ویت نام کی وزارت عوامی تحفظ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ویت نام اور برطانیہ نے تئیس اکتوبر کو برطانیہ کی ایسیکس کاؤنٹی کےکنٹینر ٹرک سے بر آمد ہونے والی انتالیس لاشوں کی شناخت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد ویت نامی شہری تھے ۔
ویت نام کی نیوز ایجنسی کی جانب سے سات تاریخ کی اطلاع کے مطابق ویت نام کے وزیر اعظم نیو ایئین چوان فوک نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل و عیال سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے ہدایت دی کہ ویت نام کے متعلقہ ادارے برطانوی فریق کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کو جلد از جلد وطن لایا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ ویت نامی حکومت انسانی سمگلنگ اور منظم اسمگلنگ سمیت دیگر غیر قانونی کارروائیوں کی سخت مذمت کرتی ہے اور یہ اپیل کرتی ہے کہ خطے اور دنیا کے مختلف ممالک تعاون کو مضبوط بنائیں تاکہ مذکورہ سنگین مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد پر کاری ضرب لگائی جائے۔