مغربی افغانستان میں سکیورٹی فورسسز کی کارروائی، نو طالبان جنگجو ہلاک

2019-12-01 17:29:09
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

افغانستان کے مغربی صوبے فراہ سے یکم دسمبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع لش وا جوین میں حکومتی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے نو عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

حکومتی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، طالبان جنگجوؤں کا ایک گروپ ہفتے کی رات دیر گئے، سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانے پر دھاوا بول دیا۔ اس کارروائی میں طالبان کمانڈر مولوی شمس الدین سمیت 9 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ طالبان عسکریت پسندوں نے پچھلے کئی مہینوں سے کابل کے مغرب میں چھ سو پچانوے کلومیٹر دوری پر واقع صوبے فراہ کے درالحکومت کو زیر کرنے کے لئے سرگرمیاں تیز کررکھی ہیں۔


شیئر

Related stories