ایران کے معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ کا ٹیلی ویژن خطاب
آٹھ جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ عراق میں امریکی فضائی اڈے پر ایران کے میزائل حملے میں کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ،ایران پر نئی معاشی پابندیاں عائد کرے گا لیکن مشترکہ مفادات پر ایران کے ساتھ تعاون کرنے کے لیےبھی راضی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہتا ، امریکہ کی جانب سے شدت پسند گروہ "داعش" کے خلاف کارروائی ایران کے مفاد میں ہے ، امریکہ اور ایران کو اس سلسلے میں اور مشترکہ مفاد کے دیگر شعبوں میں تعاون کرنا چاہیے۔
اپنی تقریر میں صدر ٹرمپ نے ایران کے جوہری معاہدے کو "ناقص" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری معاہدے سے متعلق فریقین کو چاہیے کہ وہ پرانے معاہدے کو مکمل طور پر ترک کردیں اور ایک نیا معاہدہ طے کریں ۔انہوں نے دعوی کیا کہ ان کے عہدِ صدارت میں ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ امریکی صدر نےدیگر نیٹو ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مشرق وسطی کے امور میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں ۔