امریکی فوج نے افغانستان میں فوجی طیارہ گرنے کی تصدیق کردی ہے

2020-01-28 16:35:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی فوج نے ستائیس تاریخ کو اس بات کی تصدیق کر دی کہ اسی روز اُس کا ایک ای -11 اے طیارہ افغانستان کے صوبے غزنی میں گر کر تباہ ہوا ہے لیکن ساتھ ہی کہا ہے کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں کہ طیارہ مخالف قوتوں کی جانب سے گرایا گیا ہے۔

اس سے قبل ستائیس تاریخ کو افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا تھا کہ طالبان کی جانب سے مذکورہ طیارہ گرایا گیا ہے جسمیں امریکی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں سی آئی اے کے سینئر اہلکار بھی شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ طیارہ گرنے سے قبل غزنی میں مخالف قوتوں کی کڑی نگرانی اور جاسوسی کی سرگرمیاں بھی جاری تھیں۔


شیئر

Related stories