وبا کے معاشی اثرات کا اندازہ لگانا ابھی قبل از وقت ہے، آئی ایم ایف کی سربراہ

2020-02-13 11:05:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق بارہ فروری کو عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا جورجیوا نے واشنگٹن میں چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نوول کرونا وائرس انفیکشن کے نمونیا کی وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے چینی حکومت نے مناسب اقدامات اختیار کئےہیں۔اس وبا کے معاشی اثرات کا اندازہ لگانا ابھی قبل از وقت ہے۔

کرسٹالینا جورجیوا نے کہا کہ وبا کے متاثرہ علاقے میں لوگ مشکلات اور آزمائش سے گزررہے ہیں۔اس وقت وبا کی روک تھام اور کنٹرول کو ترجیح دینا بالکل درست فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی حکومت وبا سے شدید متاثرہ علاقوں میں جامع اقدامات اختیار کررہی ہے، اور عالمی ادارہ صحت اور عالمی برادری کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کررہی ہے۔آئی ایم ایف چین کیان کوششوں کو خوب سراہتا ہے۔

کرسٹالینا جورجیوا نے مزید کہا کہ وبا کے خلاف چینی حکومت وسیع مالیاتی گنجائش رکھتی ہے اور معیشت کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے اقدامات کرنے میں جلد بازی نہیں کی گئی۔ آئی ایم ایف مذکورہ عمل کو مناسب سمجھتا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ چین کا فیصلہ نہ صرف چینی معیشت بلکہ عالمی معیشت کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ اس کو اہمیت دے رہا ہے اور چین کو مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

کرسٹالینا جورجیوا نے کہا کہ چینی کاروباری ادارے بھی پیداوار کو شروع کررہے ہیں۔یہ پیش گوئی کرنا ابھی قبل از وقت ہے کہ اس وبا سے معیشت پر کیا اثر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ وبا پر قابو پانے کے بعد معیشت کی حوصلہ افزائی کرنے کے اقدامات کا نفاذ چینی معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات کو ختم کرنے میں اہم ثابت ہو گا۔


شیئر

Related stories