افریقی ممالک کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کیلئے امریکی مالی امداد کے خاتمے پر تشویش و افسوس کا اظہار

2020-04-18 19:07:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں ا فریقہ کے مختلف حلقوں ، اہم میڈیا اداروں اور ماہر ین نے مختلف صورتوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی ادارہ صحت کو مالی امداد روکنے کے فیصلے پر تنقید کی ہے ۔

اٹھارہ اپریل کو افریقی یونین کے چیئرمین اور جنوبی افریقہ ، روانڈا اور نمیبیا کے صدور نے سوشل میڈیا پر اپنے بیانات میں امریکی حکومت کے اس اقدام کی مخالفت کی اور عالمی ادارہ صحت کیلئے حمایت کا اظہار کیا ۔

علاوہ ازیں زیمبیا ، کینیا اور دوسرے افریقی ممالک کے اہم میڈیا نے اس حوالے سے متعدد مضامین شائع کئے جن میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے اس فیصلے نے عالمی ادارہ صحت کی وبا کی روک تھام و کنٹرول کی صلاحیت کو کمزور کر دیا ہے اور اس فیصلے سے عالمی تعاون کو نقصان پہنچے گا ۔


شیئر

Related stories