عالمی ادارہ صحت نے شواہد کی بنیاد پر نوول کورونا وائرس کو قدرتی قرار دیا ہے

2020-04-22 11:23:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


عالمی ادارہ صحت کی ترجمان نے اکیس تاریخ کو کہا کہ حالیہ عرصے میں میڈیا پر نوول کورونا وائرس کے ماخذ کے بارے میں افواہیں پھیل رہی ہیں ۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق شواہد واضح کرتے ہیں کہ یہ وائرس لیبارٹری کی پیداوار نہیں بلکہ قدرتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی ترجمان فدیلا صیب نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ عالمی برادری کو اس وقت وبا کے ساتھ ساتھ افواہوں کا چیلنج بھی درپیش ہے۔ حالیہ دنوں میڈیا میں نوول کورونا وائرس کے ماخذ کے بارے میں بے شمار افواہوں کا پھیلنا انتہائی مضحکہ خیز ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حقائق ثابت کرتے ہیں کہ وائرس جانور سے منتقل ہوا ہے۔ممکنہ طور پرچمگادڑ وائرس کا ماخذ ہےاور یہ وائرس کیسے انسان میں منتقل ہوا ، اس کی کھوج جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ چمگادڑ اور انسان کے درمیان ایک اور جاندار بھی ہو سکتا ہےجو وائرس کی منتقلی کا سبب ہے۔دنیا بھر میں محققین اس حوالے سے تحقیق میں مصروف ہیں۔



شیئر

Related stories