وباسے امریکہ کو سنگین مسائل کا سامنا
2020-07-11 16:18:01
مقامی وقت کے مطابق دس جولائی کو امریکی الرجی اور متعدی امراض کے قومی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹرانتھونی فاوچی نے 2020 ایڈز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ-۱۹ کی وبا ایک سچ اور تاریخی عالمی وبائی بیماری" ہے اور اس سے امریکہ کو سنگین مسائل کا سامنا ہے۔
انتھونی فاوچی نے کہا کہ ہم جس صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں وہ خوفناک اور حقیقی ہے۔ ایک حقیقی عالمی وبا پھیل رہی ہے جس کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے اور جو رک نہیں رہی"
تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق امریکہ میں گزشتہ سات دنوں میں تشخیص شدہ کیسز کی تعداد میں اوسطاً روزانہ 53699 اضافہ ہوا جس میں پچھلے سات دنوں کے مقابلے میں سترہ اشایہ چھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔