گزشتہ چھ ہفتے میں عالمی سطح پر نئے کیسز کی تعداد میں ایک گنا کا اضافہ ہوا ہے :عالمی ادارہ صحت
2020-07-11 16:27:49
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانو م گیبریسز نے 10 جولائی کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ چھ ہفتے میں عالمی سطح پر نئے کیسز کی تعداد میں ایک گنا کا اضافہ ہوا ہے۔ دس تاریخ تک عالمی سطح پر تشخیص شدہ کیسز کی تعداد ایک کروڑ بیس لاکھ تک جا پہنچی ہے۔
وسطی یورپ کے وقت کے مطابق دس تاریخ کی صبح دس بجے تک، پوری دنیا میں تشخیص شدہ کیسز کی تعداد میں دو لاکھ اٹھائیس ہزار ایک سو دو کا اضافہ ہوا جو ایک دن میں اضافہ ہونے والے کیسز کی تعداد کا نیا ریکارڈ ہے ۔دنیا بھر میں تشخیص شدہ کیسز کی تعداد ایک کروڑ اکیس لاکھ دو ہزار تین سو اٹھائیس ہے۔ اموات کی تعداد میں پانچ ہزار پانچ سو پینسٹھ کا اضافہ ہوا ہے اور اموات کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ اکیاون ہزار چھیالیس ہوگئی ہے۔