وانگ ای کی دورہِ یورپ کے دوران تین اہم اتفاق رائے کے بارے میں وضاحت
یکم ستمبر کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے جرمن وزیر خارجہ ہیکو جوزف ماس کے ساتھ مشترکہ طور پر صحافیوں سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وانگ ای نے کہا کہ اس دفعہ یورپ کے پانچ ممالک کا دورہ انسداد وبا کے معمول پر آنے کے بعد چینی وزیر خارجہ کا پہلا دورہِ یورپ ہے۔ یہ چین اور یورپی ممالک کے مابین بین الاقوامی صورتحال میں غیر یقینی عنصرمیں مسلسل اضافے کے تناظر میں ایک اسٹریٹجک رابطہ ہے۔ پانچوں ممالک نے چین کے ساتھ تعلقات کو بے حد اہمیت دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ چین کے ساتھ میل جول اور تعاون کو جلد از جلد دو گنا کیا جائےگا۔چین کے ساتھ رابطوں اور مشاورت کو مضبوط بنایا جائے گا اور عالمی چیلنچز سے مشترکہ طور پر نمٹا جائے گا۔وانگ ای نے مزید کہا کہ انہیں محسوس ہوا ہے کہ یورپی ممالک کو بھی بہت پریشانی لاحق ہے کہ ایک تو یہ کہ عالمی وبا جو پھیل رہی ہے اور اس سےعالمی معیشت کو بھی شدید کساد بازاری کا سامنا ہے ، دوسرا یہ کہ یکطرفہ پسندی میں اضافہ ہواہے اور کثیرالطرفہ پسندی پر شدید اثر پڑاہے اور تیسرا یہ کہ مصنوعی "ڈی کوپلنگ" اور تقسیم پیدا ہوجائے گی ، اور بین الاقوامی صورتحال میں مقابلہ اور تصادم شدت اختیار کیا جائے گا۔
وانگ ای نے کہا کہ میں نے پانچ ممالک کے رہنماؤں اور وزرائے خارجہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور بین الاقوامی صورتحال کے بارے میں واضح اور تفصیلی بات چیت کی ، اور وسیع اتفاق رائے کا حصول ہوا ہے ، ان میں سے تین اہم نکات یہ ہیں:
ایک ،کثیر الطرفہ پسندی کو برقرار رکھنا اور یکطرفہ پن کی مخالفت کرنی ہے ۔ دوسرا ، اتحاد و تعاون کو مستحکم کرنا اور تقسیم کی "ڈی کوپلنگ" کی مخالفت کرنی ہے۔ تیسرا چین-یورپ تعلقات کی مجموعی صورتحال کو برقرار رکھنا اور اختلافات سے مناسب انداز میں نمٹنا ہے۔