دو خصوصی انتظامی علاقے

2017-09-14 09:20:17
شیئر:


ہانگ کانگ

یکم جولائی سنہ انیس سو ستانوے کو  ہانگ کانگ  دوبارہ چین  کی عملداری   میں آنے کے ساتھ ۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظا می علاقہ وجود میں آیا جس کا مختصر   نام  کانگ ہے ۔ ہانگ کانگ ساؤتھ  چائنا سی   کے  ساحل،  دریائے  چو جیانگ  کے مشرقی کنارے  اور صوبہ گوانگ دونگ کے شہر شئین چن  میں دریائے شئین چن  کے جنوبی کنارے  پر  واقع ہے ۔ ہانگ کانگ جزیرہ  ہانگ کانگ ، جیو لونگ ، شن جیئے اور اس کے قریبی جزائر   پر  مشتمل ہے ۔ ہانگ کانگ کا کل رقبہ  گیارہ سو چار  مربع  کلومیٹر ہے اور سنہ دو ہزار بارہ کے اختتام پر اس علاقے کی کل آبادی اکہتر لاکھ اسی ہزار سے زائد  تھی ۔

 

مکاؤ

مکاؤ بیس دسمبر سنہ انیس سو ننانوے کو چین میں واپس شامل ہوا  اسے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے  کا نام دیا گیا ۔ اس کا مختصر نام آؤ  ہے ۔ مکاؤ  دریائے چو جیانگ کے  مغربی کنارے کے ایک جزیرہ  پر واقع ہے ۔ جزیرہ دانگ زائی اور جزیرہ لو  ہوائے بھی  مکاؤ کی سرزمین ہیں ۔ اس کا کل رقبہ انتیس  اعشاریہ نو  مربع کلومیٹر ہے اور سنہ دو ہزار بارہ کے اختتام پر مکاؤ کی آبادی پانچ لاکھ  اکیانوے ہزار نو سو   تھی۔