چینی کرنسی کا نام رن مین بی ہے جس کا انگریزی مخفف ہے RMB¥۔رن مین بی کا یونٹ یوان ہے اور اس کے نیچے جیاؤ اور فن آتا ہے ۔ایک یوان دس جیاؤ کے برابر ہے جب کہ ایک جیاؤ دس فین کے برابر ہوتاہے ۔
کرنسی کا تبادلہ
اس وقت چین میں قابل تبادلہ کرنسیوں میں برطانوی پونڈ، یورو، امریکی ڈالر، سوئز فرانک،سینگاپور ڈالر،سویڈیش کران،جاپانی ین، ڈنمارک کاکران، کینیڈین ڈالر، آسٹریلوی ڈالر، فلپینی پیسو، تھائی لینڈ کی کرنسی بٹھ، جنوبی کوریائی یوان، ہانگ کانگ کا ڈالر، مکاؤ کاپاٹاکا، تائیوان کا ڈالر ، روسی روبل اور انڈونیشین روپیہ شامل ہیں۔
چین کے قانون کے مطابق چین میں خرید و فروخت صرف چینی کرنسی میں ہی کی جا سکتی ہے۔چائنا بینک ٹریولر چیک کریڈٹ کارڈ اور بیس سے زائد غیرملکی کرنسیوں سے رن مین بی کے تبادلے کی سروس فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ ہوٹلز اور خریداری کے مراکز بھی یہ سروس فراہم کرتے ہیں۔غیر ملکی باشندے چین چھوڑنے سے قبل اس وقت کی شرح تبادلہ کے مطابق بچ جانے والےرن مین بی کو ایک بار پھر تبدیل کرا سکتے ہیں۔
قابل توجہ بات یہ ہے کہ ایک ہی دن میں پانچ ہزار امریکی ڈالرز سے زیادہ کرنسی کا تبادلہ نہیں کیا جاسکتا اور اکاؤنٹ میں پچاس ہزار سے زائد امریکی ڈالرز رکھنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔
چین میں کچھ غیرملکی کریڈٹ کارڈز بھی متعلقہ مالیاتی اداروں سے حاصل کیے جا سکتے ہیں، ان میں ماسٹر کارڈ، ویزا کارڈ، امریکن ایکسپریس کارڈ ، جے سی بی کارڈ اور ڈینر کارڈ شامل ہیں۔