شہر ممنوعہ

2017-09-26 15:34:14
شیئر:


بیجنگ شہر کے مرکز میں واقع شاہی محل کا پرانا نام " شہر ممنوعہ"ہے، جو اب"شاہی محل میوزیم" کے طور پر مشہور ہے۔  یہ محل منگ خاندان کے بادشاہ  یون لہ کے دور  یعنی چودہویں صدی  میں  تعمیر کیا گیا ، یہاں کل چوبیس بادشاہوں نے رہائش اختیار کی  ۔منگ اور چھنگ کے شاہی ادوار میں  محل  نے قدیم فن تعمیر کے بے مثل  شاہکار کی حیثیت اختیار کی جو اب لکڑی  سے بنی دنیا  کی قدیم ترین عمارت ہے۔

شاہی محل مشرق سے مغرب تک سات سو پچاس میٹر چوڑا اور شمال سے جنوب تک نو سوساٹھ میٹر طویل ہے، اس کا رقبہ سات لاکھ بیس ہزار مربع میٹر ہے، اس اعتبار سے یہ دنیا کا سب سے بڑا محل ہے شاہی محل دو حصوں پر مشتمل ہے  ایک حصہ  "بیرونی محلات" اور دوسرا حصہ " اندرونی دربار " تھا ۔ محل کے چاروں اطراف دیوار تعمیر کی گئی ہےاور چار دیواری کے باہر نہر  بہتی ہے۔ اس کے چاروں کونوں پر مینار ہیں ، اور ہر  طرف ایک دروازہ ہے۔ جنوبی درواز ے کا نام "وو من"(من کا مطلب دروازہ ہے) ہے، جو شاہی محل کا مرکزی دروازہ ہے۔ چینی عقیدے کے مطابق کہا جاتا ہے کہ جنت کے شہانشاہ کے پاس دس ہزار  کمرے ہیں لہذا  چین کے شہانشا ہوں نے جنت کے شہانشاہ کی تعظیم میں ہمیشہ اپنے محل کے کمروں کی تعداد  دس ہزار سے کم رکھی ۔  انہوں نے تمام شاہی محلات میں نو ہزار ننانوے  مکمل  کمرے  اور ایک، آدھا کمرہ  بنوایا،تاہم اصل اعداد و شمارکے مطابق  شہر ممنوعہ میں کل آٹھ ہزار سات سو  چار کمرے ہیں۔

ڈیزائن  اور تعمیر کےمطابق شاہی محل کو"بیرونی محلات"اور"اندرونی دربار" پر   مشتمل دو حصوں میں تقسیم کیا  گیا ہے۔ "بیرونی محلات" اور "اندرونی دربار" کے درمیان "چھیان چھین من " حد کے طور پر کھڑا ہوا ہے، "چھیان چھین من " کی جنوبی طرف "بیرونی عدالت" ہے اور اس کی شمالی طرف "اندرونی دربار"۔ "بیرونی محلات" کا مرکز ان تین بڑے محلات پر مشتمل ہے، جو تائی حو محل، چون حو محل اور بو حو محل ہیں، جہاں شہانشاہ  رونق افروز ہوتا تھا اور یہاں  تقریبات کا انعقاد بھی کیا جاتا  تھا،"اندرونی دربار" شہانشاہ اور مہارانیوں کی رہائش گاہ تھا ، اس کا مرکز ان تین بڑے محلات ، جو چھیان چھین ، چیو تھے اور کھن نینگ محل پر مشتمل ہے۔ اس کی دونوں اطراف میں یان شین محل، مشرقی اور مغربی چھ محل، چے محل اور یو چھین محل واقع ہیں، اس کے پیچھے شاہی باغ ہے۔"اندرونی دربار " کے مشرق میں واقع نینگ شو محل شہانشاہ چھیان لون نے تخت سے دستبرداری کے بعد  اپنابڑھاپا گزارنے کے لئے بنوایا ۔ "اندرونی دربار " کے مغرب میں زی نینگ محل، شو آن محل وغیرہ ہیں۔علاوہ ازیں چھون حواہ محل اور دیگر محلات بھی ہیں۔

چین کی تاریخ میں مسلسل جنگ اور فسادات کی وجہ سے  بہت کم شاہی محلات محفوظ رہے۔ تاہم بیجنگ کے ساتھ ساتھ چین کے مشرقی شہر  شن یانگ اور مغربی شہر شی آن  کےشاہی محلات  اب بھی محفوظ  ہیں ۔