چین کی روایتی باغبانی
باغ چینی روایتی ثقافت میں آرٹ کی ایک قسم ہے ،اس کی ابتدا چین کی "لی یو" ثقافت (یعنی آداب اور موسیقی کی ثقافت )سے ہوئی جس میں پھولوں اور درختوں کے ذریعےانسا ن کی روحانی کیفیات کا اظہار کیا جاتا ہے۔
چینی باغ کی بناوٹ میں عام طور پر قدرتی پہاڑوں اور دریاؤں کے مناظر کی بنیاد پر محلے،عمارت اور پگوڈے کی تعمیرات سے مصنوعی مناظر بناۓ جاتے ہیں ،جن میں مختلف اقسام کی ثقافت اور خیالات کا اظہار کیا جاتا ہے ،خاص طور پر شعر ،غزل اور مصوری سے متعلق فلسفے کے حوالے سے.دنیا کے تمام باغات کو عام طور پر تین اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔، یعنی یورپین باغ ،مغربی ایشیائی باغ اور چینی باغ .چینی باغ ،جس کی تاریخ طویل ہے اور چینی روایت کے مطابق اسے قدرت نے وجود میں لایا ہے تاہم اسے انسان ہی نے بنایا ہے یہی وجہ ہے کہ ایسے باغات میں روایتی تعمیر کے ساتھ ساتھ ،ادب ،مصوری ،خطاطی، اور دستکاری وغیرہ کےفنون کو یکجا کر کے پیش کیا گیا ہے، اسی بنا پر وہ دنیا کے باغات کی تاریخ میں بڑی اہمیت اور حیثیت رکھتا ہے۔
چین وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے ،اس میں مختلف علاقوں کے موسم ، آب و ہوا اور پیداوار میں کافی فرق ہوتا ہے،اس لئے باغ اکثر علاقائی خصوصیت کا عکاس ہوتا ہے .عام طور پر جنوبی چین کے جیانگ نان علاقے ،صوبہ گوانگ دوںگ کے ساحلی علاقے اور صوبہ سی چھوانگ کے باغات اپنی اپنی خصوصیت کے حامل ہیں ،یہی وجہ ہے کہ ان باغات کو "جیانگ نان باغ "،"لنگ نان باغ "اور "شو جونگ (یعنی صوبہ سی چھوانگ کا بیشتر علاقہ )باغ "کہا جاتا ہے .جبکہ بیجنگ کے آس پاس ،صوبہ شان دوںگ ،صوبہ سان شی اور صوبہ شانگ شی کے باغات کے اندازمیں زیادہ مماثلت پائی جاتی ہے ،چنانچہ ان سب کو "شمالی علاقے کےباغ "کہا جاتا ہے۔