چین میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے بارے میں مختصر تعارف

2018-01-29 10:24:21
شیئر:

 

چین میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے بارے میں مختصر تعارف

چین  میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے بارے میں مختصر تعارف


حالیہ برسوں سے چین کے سرکاری اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلے کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا ہے یعنی یہ تعداد سالانہ دو کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

چین میں چار ہزار  سے زائد اعلیٰ تعلیمی ادارے  ہیں جن میں دو ہزار  عام یونیورسٹیاں اور کالج ہیں۔ان اعلیٰ تعلیمی اداروں  میں جونیئر کالج  ، انڈَر گریجویٹ، گریجویٹ اور  ماسٹر اور ڈاکٹریٹ  سطح کی تعلیی سہولیات موجود ہیں۔

ان تعلیمی اداروں میں اکڈیمک کریڈٹ سسٹم رائج ہوتا ہے۔ جونیئر کالج کی  تعلیم تین سال میں مکمل ہو تی ہے جبکہ انڈَر گریجویٹ، گریجویٹ اور  ماسٹر اور ڈاکٹر یٹ  کی تعلیمی مدت بالترتیب چار سال، دو سال اور تین سال ہے۔

حالیہ برسوں میں چین میں غیر سرکاری اعلیٰ تعلیمی اداروں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے تاہم تعلیمی معیار اور شہرت کے اعتبار سے یہ غیر سرکاری ادارے سرکاری اداروں سے کافی پیچھے ہیں۔

 

بیجنگ یونیورسٹی

بیجنگ یونیورسٹی سنہ اٹھارہ سو اٹھانوے میں قائم ہوئی ۔یہ چین کی پہلی سرکاری یونیورسٹی ہے جو چین میں اعلیٰ تعلیم کے آغاز کی علامت ہے۔

سو سا لہ ترقی کے بعد اس وقت بیجنگ یونیورسٹی میں علم و ادب ، سوشل سائنس، سائنس و ٹیکنالوجی، انفارمیشن اور  انجینئرنگ، اور علم  ادویات سمیت پانچ  شعبے موجود ہیں جن کے ماتحت ساٹھ کالج اور  ڈپارٹمنٹس، دو سو سے ز ائد ریسرچ سینٹرز اور دس سے زائد  ذیلی ہسپتال ہیں۔ان میں سے چینی ادب، مغربی زبانوں کا شعبہ، تاریخ، علم  طبیعیات اور علم  حیاتیات کے شعبے  ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پیش پیش ہیں۔

اس وقت بیجنگ یونیورسٹی میں کل پندرہ ہزار انڈر گریجویٹ طالب علم   جبکہ ماسٹر اور ڈاکٹر یٹ کی ڈگری  کےپندرہ ہزار طالب علم موجود ہیں۔اس کے علاوہ بڑی تعداد  میں غیرملکی طالب علم بیجنگ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ بیجنگ یونیورسٹی کی لائبریری ایشیا کی سب سے بڑی لائبریری ہے جس میں ساٹھ لاکھ سے زائد کتابیں محفوظ ہیں۔آپ بیجنگ یونیورسٹی کی ویب سائٹ http://www.pku.edu.cn/ پر  اس  حوالےسے تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

 

چھنگ خوا یونیورسٹی   

چین کے دارالحکومت بیجنگ  میں قائم چھنگ خوا یونیورسٹی سائنس و ٹیکنالوجی  سے متعلق چین کی  معروف  سرکاری یونیورسٹی ہے ۔ سو سالہ قدیم  یہ اعلیٰ تعلیمی ادارہ چین کے بہترین  دانشوروں اور سائنسدانوں کی تربیت کا مرکز تصور کیا جاتا ہے۔

اس وقت چھنگ خوا یونیورسٹی میں سائنس کالج، علم فن تعمیر   کا کالج، مشنری انجینیئرنگ کالج ، فنون لطیفہ کالج  اور  عوامی انتظام و انصرام  کےکالج سمیت انیس کالج ہیں جن کے ما تحت چھپن ڈپارٹمنٹ موجود ہیں۔ان میں سے علم تعمیر، کمپیوٹر، آٹو موبائل ، اور علم طبیعیات  سمیت دیگر ڈپارٹمنٹس کا معیار  چین میں  سب سے اعلیٰ ہے ۔حالیہ برسوں میں ثقافت اور فنون لطیفہ  کی  اعلیٰ تعلیم کے  سلسلے میں  چھنگ خوا یونیورسٹی نے بہت ترقی کی ہے ۔

اس وقت چھنگ خوا یونیورسٹی میں  کل چالیس ہزار سے زائد  طا لب علم  ہیں  جن میں غیرملکی طالب علموں کی ایک کثیر تعداد بھی شامل   ہے۔ آپ چھنگ خوا یونیورسٹی کی ویپ سائٹ http://www.tsinghua.edu.cn  پر  چھنگ خوا یونیورسٹی کے حوالے سے  مکمل معلومات   حاصل کر سکتے ہیں۔

 

فو تان یونیورسٹی

چین کے سب سے بڑے صنعتی و تجارتی شہر شانگہائی میں قائم فو تان یونیورسٹی کا شمار  چین کے سب سے پرا نے اور شہرت یافتہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے۔

اس وقت یونیورسٹی  کے تیس کالجز ہیں جن میں سائنس و ٹیکنالوجی، سوشل سائنس ، قدرتی سائنس  اور  علم  ادویات کے کالجز شامل ہیں۔چین کے کچھ ملکی سطح کے سائنسی ریسرج پروجیکٹس بھی فو تان یونیورسٹی کے حوالے کئے جاتے ہیں۔یونیورسٹی میں کل تین سو سائنسی تحقیق کے ادارے ہیں ان میں ملکی سطح کے پانچ اور  صوبائی سطح کی اڑتیس لیبارٹریز اورریسرچ سینٹر  شامل ہیں۔یونیورسٹی میں انڈر گریجویٹ اور  گریجویٹ طالب علموں کی تعداد چودہ ہزار  کے قریب ہے جبکہ اساتذہ اور عملے کی تعداد پانچ ہزار آٹھ سو ہے۔

فو تان یونیورسٹی چین میں سب سے پہلے غیرملکی طالب علموں کو داخلہ دینے والی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے۔اس وقت چین کے سب سے بڑے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں فو تان میں تعلیم حاصل کرنے والے غیرملکی طالب علموں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔  اس وقت ایک سو بیس سے زائد ملکوں سے آنے والے سات ہزار غیرملکی طالب علم فو تان یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ آپ  فوتان یونیورسٹی کی ویپ سائٹ http://www.fudan.edu.cn/  پر  یونیورسٹی کے حوالے سے مکمل معلومات  جان سکتے ہیں۔

 

بیجنگ نارمل یونیورسٹی   

بیجنگ نارمل یونیورسٹی کا قیام سنہ  انیس سو دو میں عمل میں آیا۔ یہ چین کی تاریخ میں پہلی نارمل یونیورسٹی ہے   جو چین میں اعلیٰ معیار کے حامل اساتذہ  کی تربیت کا اہم ادارہ ہے۔بیجنگ نارمل یونیورسٹی کے کل بائیس کالجز ہیں جن میں تعلیمی کالج، چینی زبان  کا کالج اور  علم نفسیات کا کالج وغیرہ شامل ہیں جن کا تعلیمی معیار پورے چین میں مشہور ہے۔

اس وقت بیجنگ نارمل یونیورسٹی میں اساتذہ اور عملے کی تعداد تین ہزار ایک سو ہے ، طالب علموں کی تعداد بیس ہزار کے قریب ہے۔  ان میں غیرملکی طالب علموں کی تعداد ایک ہزار آٹھ سو کے قریب ہے۔

بیجنگ نارمل یونیورسٹی کی لائبریری چین میں بہت مشہور ہے اس میں اکتالیس لاکھ  سے زائد کتابیں محفوظ ہیں۔ آپ بیجنگ نارمل یونیورسٹی کی ویب سائٹ http://www.bnu.edu.cn/  پر  یونیورسٹی کے حوالے سے ہر قسم کی  معلومات حاصل کر  سکتے ہیں۔

 

نان جینگ یونیورسٹی

نان جینگ یونیورسٹی ایک سائنسی یونیورسٹی ہے جو مشرقی چین کے صوبہ جیانگ سو کے صدر مقام نان جینگ  میں  قائم ہے ۔   حالیہ برسوں سے نان جینگ یونیورسٹی کا جامع تعلیمی معیار اور صلا حیت دونوں ،تیزی سے ترقی  کرتے چلے آ رہے ہیں ۔ اور یہ یونیورسٹی چین کی سب سے بہترین  یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل ہے۔اس وقت یونیورسٹی میں علم و ادب ، علم سائنس و ٹیکنالوجی اور علم ادویات سمیت کل سولہ کالجز  ہیں جن کے  ماتحت تینتالیس ڈپارٹمنٹس ہیں۔یونیورسٹی کے دو ہزار سے زائد اساتذہ ہیں ، طالب علموں کی تعداد پچاس ہزار کے قریب ہے۔

بین الاقوامی علمی تبادلے کے سلسلےمیں نان جینگ یونیورسٹی چین کی سب سے زیادہ سرگرم عمل تعلیمی اداروں میں سےایک ہے۔لی جن تا  سمیت متعدد نوبل پرائز جیتنے والے معروف دانشور اور سائنسدان نان جینگ یونیورسٹی کےا عزازی پروفیسر    اورا عزازی ڈاکٹر  ہیں۔

آپ نان جینگ یونیورسٹی کی ویب سائٹ http://www.nju.edu.cn/  پر  یونیورسٹی کے حوالے سے مزید  معلومات حاصل کر  سکتے ہیں۔

 

چین کی دیگر مشہور یونیورسٹیاں اور ان کی ویب سا ئٹس مندر جہ ذیل ہیں۔

جون شان یونیورسٹی http://www.sysu.edu.cn

وو ہان یونیورسٹی      http://www.whu.edu.cn

جے جان یونیورسٹی      http://www.zju.edu.cn/

سی چھوان یونیورسٹی      http://www.scu.edu.cn/

شانگہائی جاو تھون یونیورسٹی     http://www.sjtu.edu.cn/