چین کے مشہور ماہرین تعمیرات
لیانگ سی چھنگ
جناب لیانگ سی چھنگ سنہ انیس سو ایک میں پیدا ہوئے اور ان کا انتقال انیس سو بہتر میں ہوا۔ یہ چین کے ماضی قریب میں اہم ترین ماہر تعمیرات تھے اور چین کی تعمیراتی تعلیم کے شعبے میں ان کا ایک ممتاز مقام تھا ۔انیس سو تیس کے عشرے سے ہی جناب لیانگ سی چھنگ نے چین کی قدیم تعمیرات کے بارے میں سلسلہ وار مطالعہ کیا اور متعدد کتابیں اور مضامین شائع کئے۔عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد انہوں نے بیجنگ شہر کی تعمیراتی منصوبہ بندی کے حوالے سے بہت زیادہ اہم تجاویز پیش کیں جن کے اثرات آج بھی چین کی جدید تعمیرات پر مرتب ہوتے چلے آ رہے ہیں۔
وو لیانگ یونگ
وو لیانگ یونگ بین الاقوامی تعمیراتی ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین ہیں اور چین کے شہروں کی تعمیراتی منصوبہ بندی کے شعبےکے ممتازسکالر ہیں۔ وہ چین کی خصوصیات کے حامل شہروں کی تعمیراتی منصوبہ بندی کے علوم کے بانی ہیں ۔ ان کی قیادت میں ترقی یافتہ علاقوں میں شہر کاری کے عمل کے دوران ماحول کی حفاظت اور ترقی کے امور پر ریسرچ پروجیکٹ کو متعدد بین الاقوامی تعمیراتی ایوارڈ ز سے نوازا گیا ہے۔
یانگ تھنگ باو
جناب یانگ تھنگ باو انیس سو ایک میں پیدا ہوئے۔ عہد جوانی میں انہوں نے امریکہ کی پینسلوانیا یونیورسٹی میں فن تعمیر کی ڈگری لی اور انیس سو چوبیس میں انہیں تعمیراتی شعبے کے ایمرسن پرائز سے نوازا گیا۔عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد انہوں نے نئے چین کے تعمیراتی نصب العین میں رہانما کردار ادا کیا۔ بیجنگ کے عوامی ہال اور چین کے مرحوم رہانما ماؤزے تنگ کے یادگار ہال سمیت مشہور پروجیکٹس انہی کی رہانمائی میں مکمل کئے گئے ۔
جانگ کھائی جی
جانب جانگ کھائی جی عوامی جمہوریہ چین کی پہلی نسل کے ماہر تعمیرات ہیں۔انیس سو نوے میں انہیں تعمیراتی ماسٹر کے اعزاز سے نوازا گیا۔انہوں نے بیجنگ کے مرکزی تھیئن آن من چوک کے کنارے پر چین کے تاریخی میوزیم اور قومی مہمان خانہ کی تعمیراتی ٹیم کی قیادت کی جو چین کی تعمیراتی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔