شنگھائی تعاون تنظیم کا پہلا میڈیا سمٹ

2018-06-01 16:41:53
شیئر:

شنگھائی تعاون تنظیم کے پہلے میڈیا سمٹ کا بیجنگ میں انعقاد کیا گیا۔میڈیا سمٹ میں شنگھائی تعاون تنظیم سے وابستہ اٹھارہ ممالک سے ایک سو دس میڈیا اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سمٹ میں شریک ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل شفقت جلیل ،پاکستان کے معروف میڈیا اداے جنگ گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر سرمد علی، نوائے وقت گروپ آف پبلیکیشن کی سربراہ رمیزہ مجید نظامی اور ڈیلی میل کے صدر بابر سلطان مخدوم نے  میڈیا سمٹ اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی اہمیت  سے متعلق سی آر آئی سے خصوصی بات چیت کی