​علامہ اقبال نے مسلمانوں کو اتحاد اور اتفاق کی تلقین کی،پاکستانی وزیراعظم

2018-11-09 18:25:45
شیئر:

​علامہ اقبال نے مسلمانوں کو اتحاد اور اتفاق کی تلقین کی،پاکستانی وزیراعظم

علامہ اقبال نے مسلمانوں کو اتحاد اور اتفاق کی تلقین کی،پاکستانی وزیراعظم

 اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان علامہ اقبال  کے خواب کی تعبیر ہے، علامہ اقبال نے برسوں پہلے ان مسائل کی پیش گوئی کی جن کا ہمیں آج بھی سامنا ہے، فرقہ واریت اور نظریاتی انتہا پسندی جیسے معاملات پر اقبال  کی سوچ آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے یوم اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال کا کلام دنیا کے ہر حصے میں پڑھا اور سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو آپس میں اتحاد اور اتفاق کی تلقین کی اور دعوت عمل دی۔وزیراعظم کے مطابق شاہین کے تصور اور خودی کے فلسفے کو سمجھ کر اور اس پر عمل پیرا ہونے سے ہی ہم پاکستان کو اقوام عالم میں اس کا اصل مقام دلا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال  نے مسلمانانِ برصغیر کو ایک ایسے وقت میں راستہ دکھایا جب وہ غلامی کے اندھیروں میں منزل کا سراغ کھوچکے تھے۔ ان کے افکار اور سوچ نے امید کا وہ چراغ روشن کیا جس نے نہ صرف منزل بلکہ راستے کی بھی نشاندہی کی۔ پاکستان علامہ اقبال  کے خواب کی تعبیر ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم اقبال کے تصورات کے مطابق پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اسلامی فلاحی ریاست کے طورپر اقوام عالم میں روشناس کرائیں۔انہوں نے یوم اقبال پر اسکولوں ، کالجز اور تعلیمی اداروں میں خصوصی پروگرامز کا انعقاد کرنے پر بھی زور دیا تاکہ نوجوان نسل کو علامہ اقبال کی سوچ سے روشناس کرایا جا سکے۔

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر مزار اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں پاک بحریہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے،اہم شخصیات کی حاضری کے بعد مزار اقبال کو عام شہریوں کے لیے کھول دیا گیا، لوگوں کی بڑی تعداد مزار اقبال پر حاضری دے کر حکیم الامت کو خراج عقیدت پیش  کیا  ۔تفصیلات کے مطابق شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔اسٹیشن کمانڈرلاہور کموڈور نعمت اللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کے دوران نیوی کے چاق وچوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے