پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام آن لائن ویزہ اجراء کی افتتاحی تقریب

2019-03-16 16:27:51
شیئر:

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نےملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے پاکستان آن لائن ویزہ کا اجرا کردیا ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ امن کے راستے پر نکل چکے۔ خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ آج پاکستان میں سلامتی صورتحال بہت بہتر ہے جس سے کاروبار اور سیاحت کے مواقع بڑھے ہیں ۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آن لائن ویزہ نئے پاکستان کی طرف اہم قدم ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق جدید دور کے تقاضے پورے کئے جارہے ہیں۔پاکستان آن لائن ویزہ پالیسی کا اجراء بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
وزیر اعظم کی جانب سے اجرا کے بعد اب سے 175ملکوں کیلئے آن لائن جبکہ 50ملکوں کو آن ا رائیول ویزہ سہولت ملے گی۔پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ترکی ، ملائیشیا اور برطانیہ سمیت 5 ملکوں کو شامل کیا گیا ہے۔آن لائن ویزہ پالیسی کے پائلٹ پروجیکٹ پر ایک ہفتے میں کام شروع ہوجائیگا جبکہ 96ممالک کے افراد کوملٹی پل ویزے 24 گھنٹے کے نوٹس پر جاری کئے جا سکیں گے۔وزیراعظم کی ہدایت پر نادرا نے ویزہ کا جدید نظام صرف تین ماہ میں تیار کیا ہے۔جدید آن لائن ویزہ سسٹم امریکہ اور برطانیہ کی طرز پر تیار کیا گیا ہے۔آن لائن ویزہ پالیسی کے تحت ، بزنس، کام ، صحافی، سرکاری یا سفارتی، فیملی وزٹ ، سماجی، ثقافتی، کانفرنسز اور سب سے بڑھ کر یہ کہ سیاحت کا ویزہ جاری کیا جائے گا۔