چین کے صدرِ مملکت شی جن پھنگ نےتمام طبی عملے اور کارکنان کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

2020-02-11 15:31:55
شیئر:

دس فروری کی سہ پہر چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری ، مرکزی فوجی کمیشن کے سربراہ اور چین کے صدرِ مملکت شی جن پھنگ نے بیجنگ میں نوول کرونا وائرس کے علاج کے لیے مخصوص کیے گئے بیجنگ دیتان ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں پر متاثرہ مریضوں کے علاج کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور وبا سے شدید متاثرہونے والے شہر ووہان کے ہسپتالوں میں موجود مریضوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی۔ شی جن پھنگ نے تمام طبی عملے اور کارکنان کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔