چینی صدر شی جن پھنگ کے بیجنگ میں اکیڈمی آف ملٹری میڈیکل سائنسز اور چھینگ ہوا یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسن کا دورہ

2020-03-02 21:37:53
شیئر:

دو مارچ کی سہ پہر ، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے بیجنگ میں اکیڈمی آف ملٹری میڈیکل سائنسز اور چھینگ ہوا یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسن کا دورہ کیا۔ انہوں نے نوول کرونا وائرس کی وبا کے حوالے سے سائنسی تحقیق اور علاج سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔ جناب شی جن پھنگ کو ویکسین ، اینٹی باڈیز ، ادویات کی تیاری سے متعلق اب تک کی پیش رفت اور فوری تشخیص کے لیے " ٹیسٹنگ کٹ" کی تیاری اور استعمال سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے ماہرین اور سائنسی محققین سے ملاقات کی اور اُن کی تجاویز سننے کے لیے ایک سیمپوزیم کی صدارت بھی کی۔