کلیدی مقامات پر جاری جنگ

2020-03-13 16:01:45
شیئر:

شی جن پھنگ کی براہ راست قیادت میں چینی عوام وبا کے خلاف متحد

کلیدی مقامات پر جاری جنگ

حالیہ عرصے میں صوبہ حوبے کے ووہان شہر سمیت دیگر علاقوں میں کووڈ-۱۹ کی وبا پھوٹنے کے بعد جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اسے نمایاں اہمیت دیتے ہوئے متعدد اجلاسوں کی صدارت کی، متعلقہ رپورٹس کی سماعت کی اور اہم ہدایات جاری کیں۔انہوں نے مختلف سطحوں کی پارٹی کمیٹیوں اور حکومت کو ہدایت کی کہ عوام کے جانی تحفظ اور صحت کو اولین ترجیح دی جائے۔

وبا پھوٹنے کے بعد چینی افواج نے صدر شی جن پھنگ کی اہم ہدایات کی روشنی میں پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور مرکزی فوجی کمیشن کے جامع احکامات کے تحت فوری اقدامات کا آغاز کیا۔تاحال ملک کے دیگر علاقوں سے بیالیس ہزار سے ذائد طبی عملہ صوبہ حوبے کی امداد کے لیے بھیجا گیا ہے۔افواج کی جانب سے بھی طبی عملے کی کئی ٹیمیں بھیجی گئی ہیں۔

جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے واضح کیا کہ وبا کی روک تھام و کنٹرول کے لیے پورے ملک کو مل کر مشترکہ عملی اقدامات کرنے چاہیے۔حو بے میں فوری طور پر درکار مختلف نوعیت کے طبی سازوسامان کی فراہمی کے لیے مختلف علاقوں میں پیداوار اور بر وقت نقل و حمل کو یقینی بنایا جائے۔ شی جن پھنگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ پوری پارٹی، مسلح افواج اور ساری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں کمیونٹی کی سطح پر وبا کی روک تھام و کنٹرول اور علاج کو اہمیت دیتے ہوئے وبا کے پھیلاو پر قابو پایا جائے ۔کمزور علاقوں میں وبا کی روک تھام اور کنٹرول کو مضبوط بنایا جائے۔ مریضوں کے علاج ومعالجے اور صحت یابی کی بلند شرح اور انفیکشن اور شرح اموات میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں ۔

صوبہ حوبے اور ووہان شہر میں مختلف نوعیت کے سازوسامان کی ترسیل اور عوام کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ صوبہ حوبے اور ووہان میں وبا کی روک تھام اور کنٹرول سرفہرست ترجیح ہونی چاہیے ۔ یہ وبا کے خلاف جنگ میں فتح کے حصول کے لیے کلیدی مقامات ہیں۔ وو ہان کی فتح ، حوبے کی فتح ہو گی۔ حوبے کی فتح ،چین کی فتح ہو گی۔