سنکیانگ میں مساجد کو شہید کرنے کی باتیں جہالت پر مبنی ہیں

2020-06-20 18:16:37
شیئر:

حال ہی میں کچھ مغربی میڈیا نے اس طرح کی خبریں شائع کی ہیں کہ سنکیانگ میں مساجد کو شہید کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سےسنکیانگ  ویغور خود اختیار علاقے کے محکمہ سول امور کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ خبریں جہالت پر مبنی ہیں اور ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مساجد میں صورت حال بہتر بنانے کے لئے  سنکیانگ کے اکسو اور ہوٹن کے علاقوں میں کچھ خستہ حال پرانی مساجد کی تعمیر نو، توسیع اور منتقلی کا کام کیا گیا ہے۔ یہ مساجد 1980 کی دہائی سے 1990 کی دہائی کے دوران تعمیر ہوئی تھیں۔