کووڈ-19 کے خلاف کامیابیاں عوام کی مرہون منت ہیں

2020-06-21 21:34:06
شیئر:

 

کووڈ-19 کے خلاف کامیابیاں عوام کی مرہون منت ہیں ۔کووڈ-19 کے خلاف جدوجہد کسی جنگ سے کم نہیں ہے۔ چین کے صدر شی جن پھنگ کے مطابق یہ لڑائی عوام کے بھرپور تعاون اور کوششوں سے ہی جیتی جا سکتی ہے۔ چین میں کووڈ-19 پر قابو پایا جا چکا ہے جو یہ ظاہر کر تا ہے کہ چینی قوم نے اتحاد کے ساتھ اور اپنے نظام کی مضبوطی سے اس وبا کو شکست دی۔ اس کے علاوہ ، کووڈ-19 کی وبا کے خلاف جنگ نے چین کو اپنے صحت کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجربہ اور تکنیکی کامیابیاں حاصل کرنے میں مدد فراہم کی ہےاور اس بہتری کا مقصد اپنے عوام کو محفوظ اور صحت مند رکھنا ہے۔