وبا کے خلاف جنگ میں قابل تقلید سنہری اصول

2020-06-21 21:39:24
شیئر:

یہ محض اعداد نہیں ہیں بلکہ ہر عدد ایک زندگی ہے۔

چین میں کووڈ-19 کی وبا سامنے آنے کے بعد شہریوں کی زندگی کے تحفظ کو اولین ترجیح دی گئی۔ مریضوں کے علاج کے ساتھ ساتھ وبا سے محفوظ شہریوں کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا۔

فوری تشخیص، فوری رپورٹنگ، فوری علیحدگی اور فوری علاج بنیادی اصول قرار پائے۔

وبا کے خلاف جنگ میں یہ وہ بنیادی اصول تھے جو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے وضع کئے۔ وقت نے ثابت کیا کہ یہ حکمت عملی کار گر رہی۔