آپ کے اہل خانہ ہمارے اہل خانہ بھی ہیں ، شی جن پھنگ

2020-08-20 15:34:41
شیئر:

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے انیس تاریخ کی سہ پہر کو صوبہ آن ہوئی کے شہر حہ فی کا دورہ کیا۔فیڈونگ کاؤنٹی میں چاوہو جھیل کے کنارے پر کھڑے ہو کر شی جن پھنگ نے چاو ہو جھیل میں آبی صورتحال کا جائزہ لیا اور انسداد سیلاب میں مصروف اہلکاروں ، فوجی سپاہیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

شی جن پھنگ نے انسداد سیلاب کے دوران ہلاک ہونے والے چھین لو سمیت دیگر اہلکاروں کے اہل خانہ کی خیریت دریافت کی۔انہوں نے کہا:"آپ کے اہل خانہ ہمارے اہل خانہ ہیں اور تمام عوام کے اہل خانہ بھی ہیں،اور وہ ہمارے دل میں ہیرو ہیں۔جب بھی چینی قوم کو مشکلات یا بحران کا سامنا پڑتا ہے،ان جیسے ہیرو ہمیشہ اپنی بھرپور ہمت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔یہ عظیم چینی قوم کی روح کی عکاسی ہے۔ہم ان کا بہت احترام کرتے ہیں۔ "انہوں نے انسداد سیلاب کی فرنٹ لائن میں مصروف تمام افراد کو پرخلوص سلام کرتے ہوئے ان کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

جون سے صوبہ آن ہوئی کے شہر حہ فی کی چاو ہو جھیل کے طاس کا پانی بار بار نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ رہا ہے۔سترہ آگست تک شہر حہ فی میں دو لاکھ چالیس ہزار لوگوں کو ہنگامی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔