سنکیانگ میں باربی کیو شاپ کے مالک مات نیاز

2020-09-01 17:37:14
شیئر:

چین کے علاقے سنکیانگ کے شہر ہوتن کے باسی مات نیاز باربی کیو کے حوالے سے زبردست صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ان کی تیار کردہ باربی کیو کی بہت مانگ ہے۔اس وقت ہوتن سیاحوں میں بھی انتہائی مقبول ہے لہذا مات نیاز نے ایک ریستوران کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ لوگ ہوتن کا ذائقہ یاد رکھیں۔ اس وقت مات نیاز دیگر کارکنوں کے ساتھ مل کر ریستوران کی تزئین و آرائش میں مصروف ہیں اور امید ہے کہ ریستوران جلد ہی کھل جائے گا۔

ریستوران کے علاوہ مات نیاز کو قیمتی پتھروں کا بھی شوق ہے۔ ہوتن چین میں اس حوالے سے ایک مشہور مقام ہے ، اور ہوتن کے قیمتی پتھروں کی اندرون اور بیرون ملک کافی مانگ ہے۔۔ مات نیاز نہ صرف دریائے یولونگ کے کنارے قیمتی پتھر تلاش کرتے ہیں ، بلکہ اکثر جیڈ مارکیٹ بھی اُن کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ وہ پر امید ہیں کہ سیاحت کے فروغ سے ان کے معیار زندگی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔