آپ کو ملواتے ہیں سنکیانگ کی ایک سپر مارکیٹ میں سیلز پرسن ملیکہ عازت سے

2020-09-02 18:13:05
شیئر:

ملیکہ عازت چین کے علاقے سنکیانگ کی ہوتین کاؤنٹی میں ایک سپر مارکیٹ میں سیلز پرسن ہیں۔ وہ دیہی علاقے میں رہتی تھیں۔اپنے خاندان کی کفالت اور زیادہ آمدن کی خاطر انہوں نے شہر کا رخ کیا اور ایک سپر مارکیٹ میں بطور سیلز پرسن کام کرنے لگیں۔مستحکم آمدنی کی بدولت ملکیہ عازت کی زندگی پہلے کی نسبت اب قدرے بہتر ہو چکی ہے۔اب اُن کے پاس اخراجات کے لیےوافر رقم موجود رہتی ہے اور اکثر وہ اپنے بچوں کو باہر گھمانے لے جاتی ہیں۔

فارغ اوقات میں ملیکہ کتب بینی کی شوقین ہیں۔جب بھی انہیں موقع ملتا ہے ، وہ بک شاپ کا رخ کرتی ہیں اور علم کے وسیع سمندر سے خود کو سیراب کرتی ہیں۔