چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے صوبہ گوانگ دونگ کے دورے کے دوران سانہوان کمپنی کا معائنہ کی

2020-10-13 15:15:31
شیئر:

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بارہ تاریخ کو صوبہ گوانگ دونگ کے دورے کے دوران چھاؤ جو شہر میں سانہوان کمپنی کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے اس ادارے کی خود اختیار کردہ جدت کاری اور پیداواری سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔

سانہوان (گروپ) کمپنی کا قیام 1970 میں عمل میں آیا۔ یہ ادارہ ملک میں الیکٹرانک پرزہ جات اور جدید اشیا تیار کرنے والا ایک اہم ادارہ ہے۔کمپنی کے کاروبار میں موبائل فون ، الیکٹرانکس ، مواصلات ، مشینری ، بجلی ، نئی توانائی کی مصنوعات اور دیگر کاروبار ی سرگرمیاں شامل ہیں۔