شین جن کی ترقی ایک بہت ہی متاثر کن تجربہ ۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے سابق چیف ایگزیکٹیو لانگ جن انگ

2020-10-14 17:20:28
شیئر:

شین جنکی تعمیر کی ابتدائی منصوبہ بندی میں شمولیت میرے لئے ایک بہت متاثر کن تجربہ تھا۔ یہ شہر چالیس برس قبل بیس ہزار نفوس پر مشتمل ایک چھوٹا سا قصبہ تھا ،جب ہم نے ابتدائی منصوبہ بندی شروع کی تو ہمیں یہاں تین لاکھ لوگوں کی آباد کاری کرنا تھی۔ اس کے لئے ہمیں زمین کے حصول اوردیگر وسائل کی دستیابی یقینی بنانا تھی۔آج یہ 10 ملین لوگوں کا شہر ہے۔ یہ مختصر مدت میں اس شہر کی بے مثال ترقی کی گواہی ہے۔ دنیا کے کسی اور خطے میں ایسی تیز رفتار اور شاندار ترقی کی مثال نہیں ملتی۔ اس ترقی کی ایک اہم وجہ اس شہر کے لئے ہانگ کانگ کی مسلسل معاونت ہے۔ مرکزی حکومت نے اس حوالے سے لوگوں کو بہت زیادہ سہولیات اور آسانیاں فراہم کیں۔ چالیس برس میں ہانگ کانگ کے ساتھ ہونے والے تبادلوں میں شین جن کے لوگوں کو یہ سمجھنے میں بہت مدد ملی کہ ہانگ کانگ کے کام کا کیا طریقہ کار ہے اور انہوں نے اس سے بھرپور استفادہ کیا۔میں یہ سمجھتا ہوں چین کی ترقی کی ایک اہم وجہ کھلے پن اور اصلاحات کا عملی مظاہرہ شین جن کے ترقیاتی ماڈل میں بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔