چین کا نیا ترقیاتی روڈ میپ دنیا کے لیےنئے مواقع فراہم کرےگا۔ سی آر آئی کا تبصرہ

2020-10-31 15:35:00 CRI
شیئر:

چینی کمیونسٹ پارٹی کی 19 ویں مرکزی کمیٹی کا پانچواں کل رکنی اجلاس 29 اکتوبر کو اختتام پزیر ہوا۔اجلاس میں قومی اقتصادی و معاشرتی ترقی کے حوالے سے چودہویں پنچ سالہ منصوبے اور 2035 تک ملک کے ترقیاتی اہداف کے بارے میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی تجاویز کی منظوری دی گئی اور چین کے مستقبل کی ترقی کے روڈ میپ اور سمت کا تعین کیا گیا۔یقیناً اس سے عالمی معاشی بحالی اور ترقی کے لئے بھی نئے مواقع فراہم ہوں گے ۔

مارکیٹ دنیا میں ایک قلیل وسیلہ ہے۔ چین میں ایک بڑی مارکیٹ ہے ، اس لئے چین زیادہ اعلی معیار کے عالمی وسائل کو راغب کرے گا ، اس طرح بین الاقوامی معاشی گردش کو آگے بڑھایا جا ئے گا اور ملکی اور بین الاقوامی گردش ایک دوسرے کو باہمی فروغ دیتی رہیں گی۔

قابل توجہ بات یہ ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی 19 ویں سنٹرل کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس میں 2035 کے طویل مدتی اہداف کے بارے میں بھی تجاویز منظور کی گئی ، جن میں: مجموعی معاشی حجم اور فی کس آمدنی ایک نئی بلندی تک پہنچائی جائے گی ، کلیدی بنیادی ٹیکنالوجی کی دریافت میں بڑی پیش رفت اور کامیابیاں حاصل کی جائیں گی ، فی کس جی ڈی پی درمیانے درجے کے ترقی یافتہ ممالک کی سطح پر پہنچائی جائے گی ، اور تمام لوگوں کی مشترکہ خوشحالی کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ اگر مذکورہ بالا اہداف کو شیڈول کے مطابق حاصل کرلیا گیا تو ، چین بنیادی طور پر سوشلسٹ جدیدیت کا ہدف مکمل کرلے گا۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی ترقی کا ایک طویل مدتی نقطہ نظر ہے ، جو دنیا کے لئے طویل المیعاد تیقن لائے گا۔ ایک بڑی طاقت کی حیثیت سے دنیا کے لئے یہ چین کی اٹھائی گئی ذمہ داری کا مظہر ہے۔

چین ہمیشہ تاریخ کے درست طرف کھڑا ہوگا ، اپنے اندرونی امور پر توجہ دتیے ہوئے دنیا کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ترقی کے راستے پر گامزن رہے گا ، اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دے گا۔ ایسا چین لامحالہ زیادہ سے زیادہ ترقیاتی معجزات اور جیت جیت کے مواقع پیدا کرے گا ، جو دنیا کی توقع کے مطابق ہے۔