مائک پومپیو کا ایشیائی "چین مخالف روڈ شو" ایک مذاق بن گیا۔سی آر آئی کا تبصرہ

2020-11-03 19:58:31 CRI
شیئر:

مائک پومپیو کا ایشیائی "چین مخالف روڈ شو" ایک مذاق بن گیا۔سی آر آئی کا تبصرہ

سری لنکا کبھی امریکہ کے ساتھ "ملینیئم چیلنج کمپنی" کے معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا۔ یہ بات سری لنکا کے صدر راجا پاکسے نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہی ۔انہوں نےیہاں تک کہہ دیا ، "خواب میں بھی نہیں۔" امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کا چین کے خلاف سری لنکا کو "آمادہ" کرنے کا منصوبہ دیوالیہ ہوگیا۔

سری لنکا سے زیادہ پانچ ایشیائی ممالک کے حالیہ دورے کے دوران ، پومپیو نے ایسے بہت سارے انکار کا سامنا کیا ہے۔یوں امریکی انتخابات سے قبل ایک "چین مخالف روڈ شو" مذاق بن گیا ہے۔

اس وقت ، کووڈ-۱۹ کی وبا کی عالمی صورتحال سنگین ہے اور عالمی معیشت کی بحالی کمزور ہے۔ تقریباً تمام ممالک امریکی سیاستدانوں کے ذاتی مفادات پورا کرنے کے بجائے اتحاد کے ذریعے معاشی تعاون کو مضبوط بنانے ، اور قومی ترقی کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ مزید یہ کہ حالیہ برسوں کے دوران مائک پومپیو زور زبردستی کی ڈپلومیسی ، پابندیوں اور جھوٹ پر مبنی سفارتکاری میں مصروف عمل رہے ہیں جس کے نتیجے میں وہ کافی بدنام ہو گئے ہیں۔اس لئے کون سا ملک ہوگا جو اپنے مفادات کی قربانی دے کر امریکہ کےساتھ چلنے کو تیار ہوجائے ؟

امریکی جریدے "دی ڈپلومیٹ" نے حال ہی میں ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں کہا گیا کہ پومپیو کا عالمی نظریہ امریکی استثنا پرستی سے ماخوذ نظر آتا ہے ۔ پو مپیو کے خیال میں امریکہ کے مفادات بنیادی طور پر بنی نوع انسان کے مفادات سے بالاتر ہیں۔ تاہم پومپیو کا یہ خیال محض ایک لطیفہ ہے۔

"امریکہ کی تاریخ کے بدترین سیکریٹری آف اسٹیٹ" کے اعزاز کے علاوہ ، مائک پومپیو نے امریکی سفارتکاری میں کوئی میراث نہیں چھوڑی۔ سرد جنگ کی ذہنیت رکھنے والا پومپیو غلط وقت میں پیدا ہوا ہے ، اور ناکامی سے نہیں بچے گا۔