حالیہ دنوں چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس کے اعلامیے میں"عوام کے معیار زندگی میں بہتری"،"عوام کی آمدن میں اضافے"سمیت عوام سے وابستہ الفاظ تیئس مرتبہ سامنے آئے اور اس میں پہلی مرتبہ طویل مدتی اہداف کے حصول میں " عوام کی مشترکہ خوشحالی میں مزید نمایاں پیش رفت" کو برقرار رکھا گیا ہے۔یہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے طرز حکمرانی میں عوام کو مرکزی اہمیت دینے کے تصور کا عکاس ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کے سامنے بھی ایک نئی مثال پیش کی گئی ہے کہ چینی حکومت کی شرح حمایت کیوں مسلسل کئی برسوں سے بین الاقوامی رائے شماری میں سرفہرست ہے۔
چودہویں پانچ سالہ منصوبے سے متعلق تجاویز مرتب کرنے کے آغاز میں ہی چینی حکمران جماعت کی جانب سے وسیع پیمانے پر عوامی آراء کو اہمیت دی گئی۔کل رکنی اجلاس کے اعلامیے میں عوام کی خوشحال زندگی کے لیے بھرپور اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔کہا جا سکتا ہے کہ آج چین کے ترقیاتی معجزے کا سبب یہی ہے ، جیسا کہ چین کے اعلیٰ رہنما نے کہا کہ "ہر ایک اقدام کو عمل میں لایا جائے،ہر سال کام جاری رکھیں،اس انداز سے کوشش کی جائے کہ عوام تبدیلی محسوس کر سکیں اور مفادات حاصل کر سکیں"۔
" خوشحال زندگی کے لیے عوام کی تمناؤں کو پورا کرنے کی جستجو جاری رکھنا"چینی ترقی کی بنیادی قوت محرکہ ہے اور "چینی طرز حکمرانی" کا کلیدی راز بھی ہے۔