غیر معمولی سال میں ، چین کی بڑی منڈی کی کشش زیادہ واضح ہے۔سی آر آئی کا تبصرہ

2020-11-04 19:10:36 CRI
شیئر:

چین کی تیسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو ستمبر میں چین کے بین الاقوامی سروس تجارت کے میلے کے بعد منعقد ہونے والا ایک اور اہم آف لائن بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی پروگرام ہے ۔ اس سے نہ صرف ایک بار پھر چین کی انسداد وبا کی تاثیر ظاہر ہوتی ہے ، بلکہ ایسی مثبت توانائی کا مظہر بھی ہے جس سے اس وقت زبوں حالی کی شکار عالمی معیشت کی بحالی میں مدد ملے گی ۔

پچھلے تین سالوں میں ، چین کی بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کی کشش میں مسلسل اضافہ ہوا ہے ، اور ایکسپو میں دنیا کی ٹاپ 500 کمپنیو ں سمیت دیگر بڑی بڑی کمپنیوں کی واپسی کی شرح 70٪ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پچھلی نمائشوں نے ان کمپنیوں کو بھر پور فائدہ پہنچایا ہے ، اور اس لئے بھی کہ وہ غیر معمولی سال میں چینی مارکیٹ میں مواقع تلاش کرنے کے خواہشمند ہیں۔ یہ دیکھنا مشکل نہیں ہے کہ چین کی ایک بڑی مارکیٹ ہے جس کی آبادی 1.4 بلین ہے۔ وبا کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے ، معمول کی زندگی اور پیداوار کو دوبارہ شروع کرنے میں چین نے اہم پیشرفت حاصل کی ہے اس لئے چینی مارکیٹ متعدد ملٹی نیشنل کمپنیوں کی مالی رپورٹس میں ایک غیر معمولی مقام پر ہے۔

غیر ملکی کاروباری افراد کے لئے اس سے بھی زیادہ حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ کچھ دن پہلے منعقد ہونے والی چینی کمیونسٹ پارٹی کی 19 ویں سنٹرل کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس نے اس بات پر زور دیا کہ چین مستقبل میں زیادہ وسیع پیمانے پر اور گہرائی تک کھلے پن اور اصلاحات پر عمل درآمد کرے گا. اس طرح چین فطری طور پر ایک موقع ہے اور کوئی بھی ملٹی نیشنل کمپنی یہ موقع نہیں کھونا چاہتی۔لہذا یہ تعجب کی بات نہیں ہے کہ تقریباً تین سو سے زیادہ غیر ملکی کمپنیوں نے قبل از وقت اگلی تین ایکسپوز کے لئے درخواستیں پیش کردی ہیں۔